ریاض حسین چودھری
ریاض حسین چودھری رحمتہ اللہ علیہ جہانِ نعت کا ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھے۔ 13 مجموعہ ہائے نعت جن میں سے چھ کو صدارتی، صوبائی اور سیرت ایوارڈز مل چکے ہیں اُن کی زندگی میں شائع ہوئے۔ جن کے بعد مزید دس مجموعوں کی طباعت و اشاعت باقی تھی۔ ’’لامحدود‘‘ اور ’’کائنات محوِ درود ہے‘‘ ان کی زندگی ہی میں پرینٹنگ کے لئے پریس بھیج دیئے گئے مگر وہ انہیں چھپا ہوا نہ دیکھ سکے۔ باقی آٹھ مجموعوں کی اشاعت بھی الحمد للہ 2018 کے اواخر تک پایہ تکمیل کو پہنچ گئی۔ ایک اندازے کے مطابق ان کا نعتیہ اور حمدیہ کلام کوئی ساٹھ ہزار اشعار پر مشتمل نعت گوئی کا ایک بحرِ بیکراں ہے۔ ریاض کا قلم ایک سپہ سالار کی طرح حرف و معانی، تشبیہات، استعارات، علامات و محاکات کو میدانِ اظہار میں صف در صف اپنی اپنی جگہ تعینات کرتا چلا جاتا ہے جہاں ریاض قدسیان درود مست کے ساتھ نغمۂ ستایش گنگنانے لگتے ہیں۔ اُ ن کے ہاں طرزِ اظہار اور پیرایہ و اصناف کا انتخاب ایک لاشعوری عمل ہے جو خود بخود متشکل ہوتا ہے اور اُن کا وجدان ہی اس کی وسعت و رفعت کا تعین کرتا ہے۔ مزید