سرورق- ورد مسلسل (2018)

ہر سال محرّم میں چھلک پڑتی ہیں خود ہی
یہ آلِ پیمبر ﷺ کی وفادار ہیں آنکھیں

وردِ مسلسل

(بیسواں نعتیہ مجموعہ)

(اشاعت بعد از وصال )
ریاض حسین چودھری رحمۃ اللہ علیہ

رابطہ:

محمدحسنین مدثر
سٹریٹ1۔بی (چودھری ہاؤس)
توحید ٹاؤن۔ ڈیفنس روڈ سیالکوٹ
052-3572928, 0346-6761600

جملہ حقوق بحقِ مصنف محفوظ

ترتیب و تدوین: شیخ عبدالعزیز دباغ
کمپوزنگ: محمد اشفاق انجم، نعیم احمد، محمد کاشف
پریس: منہاج القرآن پرنٹنگ پریس
سرورق: حسنین مدثر
بار اوّل: 12 ربیع الاوّل1440 ہجری مطابق 2018ء
تزئین: محمد اکرم قادری
قیمت:

نازل کتاب نعت کی صورت میں جس نے کی
موضوعِ گفتگو ہے مرے انتساب کا

للہ انتساب

٭

جس طرف دیکھو چراغاں ہی چراغاں ہے ریاضؔ
روشنی سے جگمگا اٹھا ہے شہرِ آرزو
سرحدِ ادراک پر نقشِ قدم ہیں آپ ﷺ کے