انوارِ سرمدی کے خزینے میں لے چلو- زر معتبر (1995)

انوارِ سرمدی کے خزینے میں لے چلو
امواجِ دل پہ بہتے سفینے میں لے چلو
بیمارِ عشقِ سرورِ کونین ہے ریاضؔ
اُنگلی پکڑ کے اس کو مدینے میں لے چلو