زنجیرِ شورِ شب سے خدایا رہائی دے (قطعہ)- زر معتبر (1995)

زنجیرِ شورِ شب سے خُدایا رہائی دے
صلِّ علیٰ کا سرمدی نغمہ سنائی دے
ہر سمت ہوں فضا میں تجلی کے آئینے
دیکھوں جدھر میں گنبدِ خضرا دکھائی دے