فصیلِ لب پہ سجانے لگی ہوا کلیاں (قطعہ)- زر معتبر (1995)

فصیلِ لب پہ سجانے لگی ہوا کلیاں
ابھی سے آنکھ سحابِ کرم میں ڈوب گئی
ابھی سے جشنِ ولادت کے خیر مقدم کو
مِری زبان بھی میرے قلم میں ڈوب گئی