فردیات- نصابِ غلامی (2019)

موجوں کے لب پہ ہوں تری حمد و ثنا کے پھول
دھڑکا کرے چناب کے سینے میں دل مرا
ء
حُبِّ نبی ﷺ کے چاند ستارے ہیں اوج پر
آؤ درِ نبی ﷺ پہ چلیں جھومتے ہوئے
ء
گھبرا گیا ہوں حَبْس کے عالم میں، تم مجھے
آقائے محتشم ﷺ کے مدینے میں لے چلو

صبا رختِ سفر باندھے کھڑی ہے منتظر آقا ﷺ
ارادہ اس برس بھی خُلدِ طیبہ کے سفر کا ہے