گدازِ نعت: آقا ﷺ! نصیب پھر ہو حضوری کا رتجگا- اکائی (2018)
آقا ﷺ !
نصیب پھر ہو حضوری کا رتجگا
آقا ﷺ !
ورق ورق پہ چراغاں کرے قلم
آقا ﷺ !
مجھے بھی پَرنا غلامی کا ہو عطا
آقا ﷺ !
فضائے نعت کا ہر سانس کو گداز
آقا ﷺ !
رہیں درود کی ٹھنڈک میں میرے لب
آقا ﷺ !
ملیں مواجہہِ اقدس کی ساعتیں
آقا ﷺ !
قدومِ پاک کی خیرات آج بھی
آقا ﷺ !
مجھے خیال کی پاکیزگی ملے
آقا ﷺ !
مرے وطن کی ہواؤں کی خیر ہو
آقا ﷺ !
حروفِ نو میں ہو موسم بہار کا
آقا ﷺ !
حصارِ شر سے رہائی نصیب ہو
آقا ﷺ !
مرے سب اشکِ ندامت قبول ہوں
آقا ﷺ !
مجھے بھی شہرِ تصوّف کی روشنی
آقا ﷺ !
ہوں عافیت کے چمن زار ہر طرف