قلم حضور ﷺ ثنا کے دیے جلاتا ہے- اکائی (2018)

قلم
حضور ﷺ ثنا کے دیے جلاتا ہے
قلم
ہے شہرِ محبت کا ایک باشندہ
قلم
ہوائے مدینہ کا ایک شیدائی
قلم
کو مشعلِ مدحت خدا نے بخشی ہے
قلم
حروفِ ثنا کا شعور رکھتا ہے
قلم
ہے علم کی بنیاد ہر زمانے میں
قلم
ہے حکمت و دانش کا ہمسفر لوگو!
قلم
بنا ہے ثنائے رسول ﷺ کی خاطر
قلم
حضور ﷺ کی گلیوں کی دلکشی مانگے
قلم
ورق پہ ستارے بکھیر دیتا ہے
قلم
کہ شہرِ پیمبر ﷺ کا ہے تمنائی
قلم
ادب کے مصلّے پہ سجدے کرتا ہے
قلم
کو نعتِ پیمبر ﷺ کا نامہ بر لکھوں
قلم
چراغ جلاتا ہے اُن ﷺ کی مدحت کے
قلم
گلاب کھلاتا ہے صحنِ گلشن میں
قلم
غبارِ مدینہ سے پھول چُنتا ہے
قلم
ہمارے بھی اشکوں کا ترجماں ٹھہرے