عشقِ پیمبر ﷺ کی آخری سرحد- اکائی (2018)

حسین رضی اللہ عنہ
عزمِ مصمم کے نور کا ہالہ
حسین رضی اللہ عنہ
بزمِ شہادت میں سرمدی قندیل
حسین رضی اللہ عنہ
جرأتِ اَسلاف کے عَلَم بردار
حسین رضی اللہ عنہ
وادیٔ ایثار کے نئے سورج
حسین رضی اللہ عنہ
جَبْر کے موسم میں ریشمی پرچم
حسین رضی اللہ عنہ
عِلم کے ہاتھوں میں آگہی کے چراغ
حسین رضی اللہ عنہ
مکتبِ شب میں ہیں روشنی کی دلیل
حسین رضی اللہ عنہ
عشقِ پیمبر ﷺ کی آخری سرحد
حسین رضی اللہ عنہ
دائمی امن و اماں کے ہیں داعی
حسین رضی اللہ عنہ
قاریٔ قرآں ہیں سرخ نیزے پر
حسین رضی اللہ عنہ
فتنہ و شر کے خلاف حرفِ اذاں
حسین رضی اللہ عنہ
مقتلِ کربل میں عَزم کے پیکر
حسین رضی اللہ عنہ
شر کی حکومت پہ ضربتِ کاری
حسین رضی اللہ عنہ
آہنی دیوار ظلم کے آگے
حسین رضی اللہ عنہ
تشنہ زمینوں پہ ابر رحمت کے
حسین رضی اللہ عنہ
عظمتِ خیر البشر ﷺ کے رکھوالے
حسین رضی اللہ عنہ
جَبْر و تشدد کے منکرِ اعظم
حسین رضی اللہ عنہ
صبر و رضا کے ہیں پیکرِ دلکش
حسین رضی اللہ عنہ
سارے زمانوں کی آبرو ٹھہرے
حسین رضی اللہ عنہ
شامِ جہالت میں روشنی کا نزول