یارسولِ خدا، بابِ رحمت ہو وا، مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی- ورد مسلسل (2018)
یارسولِ خدا، بابِ رحمت ہو وا، مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی
دور میری بھی مشکل ہو، مشکل کشا، مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی
درد کی رات ہے، غم کی برسات ہے، رہبر و رہنما آپ ﷺ کی ذات
ہے
گیسوؤں کی گھٹا، جھوم جائے ذرا، مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی
دشتِ غربت میں مجھ کو بھی نورِ یقیں، کیجئے گا عطا یا رسولِ
امیں
آسرا ہے غلاموں کو بس آپ ﷺ کا، مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی
آپ ﷺ کا نام ہونٹوں پہ کیا آگیا، ابرِ رحمت افق تا افق چھا
گیا
ورد کرنے لگے ہیں یہ ارض و سماء مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی
مَیں مدینے کی مٹی کے قابل کہاں، موت آجائے گی راہ میں ناگہاں
میری تربت سے بھی آئے گی یہ صدا، مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی
مَیں ریاضؔ آپ ﷺ کا التجاؤں میں ہوں، آخرِ شب کی بھیگی ہواؤں
میں ہوں
گھر کے افراد بھی ہیں حروفِ دعا مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی