پاکستان کا مطلب کیا- ارض دعا
ارضِ محمد، ملکِ خدا
خطّۂ رحمت، حرفِ دعا
پاکیزہ ہے خاکِ وطن
پلکوں کی دستار بچھا
کشتِ ہنر میں چاند اگا
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ
جنگل جنگل پھول سجا
بستی بستی نور لٹا
پربت، پربت خوشبو دے
ساگر ساگر دیپ جلا
عظمت کے مینار بنا
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ
آزادی کا نور ہے یہ
کرنوں کا منشور ہے یہ
ہر سو ایک اجالا ہے
صدیوں کا دستور ہے یہ
بے چہرہ تھے نام ملا
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ
اللہ کا احسان ہے یہ
ہم سب کی پہچان ہے یہ
ایک ہمالہ عظمت کا
اپنا پاکستان ہے یہ
ہر من میں یہ جوت جگا
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ
ہر چہرہ گلنار بنے
ہر گوشہ گلزار بنے
ہر آنگن میں جگنو ہوں
ہر سینہ کہسار بنے
ہر لمحے کو پھول بنا
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ
مزدوروں دہقانوں کے
عظمت کے پیمانوں کے
پیار سے اور محبت سے
محنت کش انسانوں کے
ہاتھ میں دے کر ہاتھ اٹھا
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ
اے میرے خوابوں کی امیں
اے دھرتی اے پاک زمیں
اے تصویرِ عزم و عمل
اے مادر اے نورِ جبیں
آنچل ممتا کا لہرا
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ