28 مئی 1998ء- ارض دعا
کتنی صدیوں کی زوال آمادگی کے باوجود
یاسیت کی دھول ساری ساتھ اپنے لے گیا
فیصلہ تاریخ کے اوراق پر لکھنے کے بعد
وہ بھی کیا دن تھا مجھے پہچان اپنی دے گیا
ایک شعر
منجمد ہوتے ہوئے جذبوں کو گرمانے کا دن
شہرِ جاں میں عظمتِ رفتہ کے لوٹ آنے کا دن