نثری نعت- نعت کے تخلیقی زاویے
’’کاروانِ نعت‘‘ کے ابرار حنیف صاحب کو انٹرویو دیتے ہوئے نثری نعت کے حوالے سے ریاض حسین چودھریؒ نے کہا تھا:
’’ تخلیقی اور جمالیاتی اوصاف کی حامل نثر کو نثری نعت کہا جائے گا۔‘‘
’’دنیا کے بتکدے میں پہلا وہ گھر خدا کا‘‘ اور اس کے بعد کا مضمون ’’لبیک یا رسول اللہ لبیک‘‘ دراصل ان کیفیات کا مرقع ہیں جو کسی عاشق صادق پرنقشِ محبوب دیکھنے کے بعدطا ری ہوجاتی ہیںپھر شاعر رسول ﷺ کی تو بات ہی اور ہے۔ یہ کیفیات اس کے لئے حرف و صوت کی کشتِ زعفران ہیں جس کی بدولت ان کا جہانِ مدحت مہک رہا ہے۔ ممتاز ادبا اور صاحبانِ نقدونظر عشقِ رسول ﷺ میں جھومتی ہوئی اس باطنی نورانیت کو نعتیہ شعریت کی تخلیق کا لازمہ قرار دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان دو تحریروں کو نقد و نظر کے احاطے میں شامل کیا گیاہے۔