سرورق- کلیات نعت
کلیاتِ نعت
شیخ عبدالعزیز دباغ
نعت رِیسرچ سنٹر
جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ
کتاب: کلیاتِ نعت
شاعر: شیخ عبد العزیز دباغ
کمپوزنگ: محمد یامین
اِشاعت اَوّل : دسمبر 2021ء
تعداد: 500
نعت رِیسرچ سنٹر
ISBN 978–969–8918–74–3
کلیاتِ نعت
شیخ عبدالعزیز دباغ
مطافِ نعت
طوافِ قلم
نعت رِیسرچ سنٹر
B–306، بلاک 14، گلستانِ جوہر، کراچی
موبائل نمبر:
0332–2668266
sabeehrehmani@gmail.com
www.sabih-rehmani.com
مطافِ نعت: صفحہ نمبر: 35
طوافِ قلم: صفحہ نمبر: 265
ہوں راہِ عشق پہ پہنچا ابھی ندامت تک
ہے نعت لائی مجھے بابِ استقامت تک
کبھی نہ ختم ہو یا رب مرا طوافِ قلم
مطافِ نعت میں چلتا رہوں قیامت تک
جنہوں نے دل میں حبِ رسول ﷺ کا بیج بویا اور اُخروی زندگی کا شعور بخشا
style="text-align:center;">قطعۂ تاریخِ اشاعتکلّیاتِ نعت عبدالعزیز دباغ
حضرتِ دبّاغ‘ مدحت طینت و نعت آشنا
نے کیا سارا اثاثہ جمع اپنی نعت کا
کلّیاتِ نعت کی صورت اُسے ترتیب دی
اِس کی تاریخ اشاعت کا مجھے ارماں ہُوا
غور و فکر اندر مجھے پایا جو اندیشہ سگال
ہاتفِ غیبی نے کانوں میں یہ چپکے سے کہا
’’کلّیاتِ نعت دباغ ادب گو(1) لکھ ریاض
عیسوی سالِ اشاعت کلّیاتِ نعت کا
پاک دل(2)‘ ہم زاد(2)‘ کوکب جاہ(2) پھر کوئی دو لفظ
بکرمی سالِ اشاعت کے لئے اِس میں بڑھا
حضرت دباغ مدحت گر پہ ’’ربّ ذو الجلال
لطف فرما‘‘(3) کی دعا ہے سالِ ہجری طبع کا‘‘
کہہ کے سہ تاریخی قطعہ‘ دل سے نکلا ’آفریں‘
بول اٹھے بے ساختہ کلک و ورق ’صد مرحبا‘
(1) 2021 عیسوی (2) 2021+57=2078 بکرمی (3) 1443 ہجری
ڈاکٹر ریاض مجید