ہوں ابھی تک وہیں میں مدینے میں ہوں- کلیات نعت
ہوں ابھی تک وہیں میں مدینے میں ہوں
ہے یہ پختہ یقیں میں مدینے میں ہوں
میں ہوں قدمَین میں محوِ صل علیٰ
بیخودی میں مکیں، میں مدینے میں ہوں
دل مواجہ میں ہے جاں مواجہ میں ہے
رہ گیا میں وہیں میں مدینے میں ہوں
نور قرآن لے کر اترتے رہے
جبرائیلِ امیں، میں مدینے میں ہوں
جو ہزاروں میں آتے ہیں صل علیٰ
ان کا ہوں ہم نشیں، میں مدینے میں ہوں