ریاض، عشقِ محمدؐ کا یہ تقاضا ہے- آبروئے ما (2014)

ریاضؔ، عشقِ محمدؐ کا یہ تقاضا ہے
ورق ورق پہ ستارے رقم کئے جائیں
دھنک کے رنگ سجا کر حروفِ مدحت میں
تمام حرف سپردِ قلم کئے جائیں