ہر ایک حرف کو تُو حرفِ مجتبیٰؐ کر دے- کائنات محو درود ہے (2017)

ہر ایک حرف کو تو حرفِ مجتبیٰؐ کر دے
سخنوری کو غلامی کی انتہا کر دے
کچھ اور لکھ نہ سکے نعتِ مصطفی کے سوا
مرے خدا مجھے ایسا قلم عطا کر دے

٭

ایک اک سانس میں توحید کا اترے سورج
زندگی عشقِ پیمبرؐ کے سوا کچھ بھی نہیں