مکتبِ عشق و محبت نفرتوں کی زد میں ہے- کائنات محو درود ہے (2017)

مکتبِ عشق و محبت نفرتوں کی زد میں ہے
ورطۂ حیرت میں رہتے ہیں مرے لوح و قلم
سرحدِ ادراک بھی ہے دھند میں لپٹی ہوئی
یا نبیؐ، ابرِ عطا، ابرِ شفا، ابرِ کرم