ارضِ خدا پہ خوفِ خدا چاہیے اسے (قطعہ)- خلد سخن (2009)

ارضِ خدا پہ خوفِ خدا چاہیے اسے
پس منظرِ انا میں دعا چاہیے اسے
انسان خود کشی کے دہانے پہ ہے ریاضؔ
دامانِ مصطفیٰؐ کی ہوا چاہیے اسے