سرکارؐ کی گلیوں کا از بر ہو مجھے رستہ- لامحدود (2017)
یارب! مرے ہونٹوں پر اک پھول اگا ایسا
جو اُن پہ درودوں کی بارش میں رہے بھیگا
یارب! مری آنکھوں کو وہ اشکِ فروزاں دے
جو روضۂ اطہر کی جالی سے رہے لپٹا
یارب! مرے آنگن میں خورشد اگا اب کے
جس کے رخِ روشن پر ہو نام محمدؐ کا
جب تیری ثنا کرتے مَیں حشر میں اٹھّوں تو
سرکارؐ کی گلیوں کا ازبر ہو مجھے رستہ
کعبے کی دعائوں کا، طیبہ کی فضائوں کا
ہر وقت رہے میری آنکھوں مَیں کھُلا نقشہ
حاضر تھا مواجھے میں جس وقت میں دیوانہ
لوٹ آئے حضوری کا پر نور وہی لمحہ