یارب!ہوا قلیل ہے بستی میں ان دنوں- لامحدود (2017)
یارب!
ہوا قلیل ہے بستی میں ان دنوں
یارب!
امانتوں کا محافظ نہیں کوئی
یارب!
ہو بے چراغ سیہ رات کی سحر
یارب!
اداس نسل کے سر پر ہما نہیں
یارب!
مہیب شب کا ہے چاروں طرف دھواں
یارب!
چراغ، جلنے کا کھونے لگے ہنر