درود پڑھتی ہوئی ساعتوں کے جھرمٹ میں (قطعہ)- زر معتبر (1995)

درود پڑھتی ہوئی ساعتوں کے جھرمٹ میں
ثنا کے پھول لبوں پر سجانے آئے ہیں
کہ ہم اویسؓ کے دندانِ پاک کی لَو سے
چراغِ عشقِ محمدؐ جلانے آئے ہیں