قدسیوں نے یہ سرِ عرش منادی کر دی (قطعہ)- زر معتبر (1995)

قدسیوں نے یہ سرِ عرش منادی کردی
سیّدہ آمنہؓ کا ماہِ تمام آتا ہے
مستند جس کا ہر اک نقشِ قدم ہونا ہے
آج کی شب وہ رسولوں کا امام آتا ہے