سلام میرے قلم کی دعاؤں کا آقا ﷺ- روشنی یا نبی ﷺ (2018)
مرا سلام ہو محبوبِ کبریا کو سلام
مرا سلام ہو آیاتِ لب کُشا کو سلام
مرا سلام ہو سلطانِ دوسرا کو سلام
مرا سلام ہو کشتی کے ناخدا کو سلام
مرا سلام ہو سردارِ انبیاء کو سلام
مرا سلام ہو طیبہ کے دلربا کو سلام
مرا سلام ہو ہر عہد کی نوا کو سلام
مرا سلام ہو اُمّت کے پیشوا کو سلام
مرا سلام ہو نسلوں کے رہنما کو سلام
مر سلام ہو دہلیزِ مرتضیٰ کو سلام
مرا سلام ہو رحمت کی انتہا کو سلام
مرا سلام ہو آقا ﷺ کی ہر دعا کو سلام
مرا سلام ہو افکارِ دلکشا کو سلام
مرا سلام ہو آقا ﷺ کی اقتدا کو سلام
مرا سلام ہو انوارِ پر کشا کو سلام
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی ثنا کو سلام
مرا سلام ہو صدیقِ با وفاؓ کو سلام
مرا سلام ہو اصحابِ مجتبیٰ کو سلام
مرا سلام ہو مہکی ہوئی فضا کو سلام
مرا سلام ہو ابوابِ ارتقا کو سلام
مرا سلام ہو ہر حرفِ التجا کو سلام
…
مرا سلام ہو سرکارِ دو جہاں ﷺ کو سلام
مرا سلام ہو سالارِ کارواں ﷺ کو سلام
مرا سلام ہو مقصودِ ہر زماں کو سلام
مرا سلام ہو سیّاحِ لامکاں ﷺ کو سلام
مرا سلام ہو توقیرِ آسماں کو سلام
مرا سلام ہو سرتاجِ مرسلاں ﷺ کو سلام
مرا سلام ہو تنویرِ جاوداں کو سلام
مرا سلام ہو عظمت کی کہکشاں کو سلام
مرا سلام ہو مسجودِ قدسیاں کو سلام
مرا سلام ہو رحمت کے پاسباں کو سلام
مرا سلام ہو فطرت کے ترجماں کو سلام
مرا سلام ہو لمحاتِ زرفشاں کو سلام
مرا سلام ہو عنوانِ داستاں کو سلام
مرا سلام ہو طیبہ کے مہرباں کو سلام
مرا سلام ہو سردارِ مقبلاں کو سلام
…
مرا سلام ہو کون و مکاں کے رہبر کو
مرا سلام ہو آقا ﷺ کی پاک مسجد کو
مرا سلام ہو جنت کے سبز ٹکڑے کو
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کے گھرانے کو
مرا سلام ہو طیبہ کی جاگتی شب کو
مرا سلام ہو در پر پڑے یتیموں کو
مرا سلام ہو لب پر مچلتے نغموں کو
مرا سلام ہو چشمِ ادب کے اشکوں کو
مرا سلام ہو خاکِ شفا کی دھرتی کو
مرا سلام ہو آقا ﷺ کے جاں نثاروں کو
مرا سلام ہو شہرِ نبی ﷺ کی جنت کو
مرا سلام ہو میرے قلم کے لفظوں کو
مرا سلام ہو ہر آگہی کے قریے کو
مرا سلام ہو اُس امن کے جزیرے کو
مرا سلام ہو غارِ حرا کی رم جھم کو
مرا سلام ہو بابِ حرم کی رفعت کو
مرا سلام ہو اسود کے پھول چہرے کو
مرا سلام ہو یا رب! غلافِ کعبہ کو
مرا سلام ہو میزابِ ابرِ رحمت کو
مرا سلام ہو یا رب! حطیمِ اقدس کو
مرا سلام ہو سجدہ گہِ پیمبر ﷺ کو
مرا سلام ہو صدیقؓ کی رفاقت کو
مرا سلام ہو فاروقؓ کی عدالت کو
مرا سلام ہو عثمانؓ کی سخاوت کو
مرا سلام ہو خیبر شکن شجاعت کو
مرا سلام ہو مکے کے ذرّے ذرّے کو
مرا سلام ہو زم زم کے آبِ شیریں کو
مرا سلام ہو مرویٰ صفا کے دامن کو
مرا سلام ہو آقا ﷺ کے سب بزرگوں کو
مرا سلام ہو یا رب! امامِ برحق کو
مرا سلام ہو مہمانِ عرشِ اعظم کو
مرا سلام ہو مکے کے لالہ زاروں کو
مرا سلام ہو غزوات کے شہیدوں کو
مرا سلام ہو ارقم کے پاک حجرے کو
مرا سلام ہو مضروبِ وادیٔ طائف
مرا سلام ہو طیبہ کے ہر مسافر کو
مرا سلام ہو آفاقِ شہرِ مدحت کو
مرا سلام ہو مدحت کی راجدھانی کو
مرا سلام ہو اُس خطہّ محبت کو
مرا سلام ہو طیبہ کی شامِ روشن کو
مرا سلام مدینے کی صبحِ دلکش کو
مرا سلام ہو جن و بشر کے آقا ﷺ کو
مرا سلام ہو ہر عافیت کے ضامن کو
مرا سلام ہو محبوبِ ربِّ اکبر کو
مرا سلام ہو روشن چراغِ عالم کو
…
مرا سلام ہو آقا ﷺ کے پاک بچپن پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی رسالت پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی امامت پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی قیادت پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی صداقت پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی عدالت پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی سخاوت پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی نفاست پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی عبادت پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی ولادت پر
مرا سلام ہو سرکار ﷺ کی شفاعت پر
مرا سلام ہو کردارِ عفو و رحمت پر
مرا سلام ہو روضے کے سبز گنبد پر
مرا سلام ہو توحید کے مبلّغ پر
مرا سلام ہو امن و اماں کے داعی پر
مرا سلام ہو ارض و سما کے محور پر
مرا سلام ہو ہر عافیت کے پیکر پر
…
مرا سلام مدینے کے تاجور کو سلام
مرا سلام مدینے کی روشنی کو سلام
مرا سلام فرشتوں کی ٹولیوں کو سلام
مرا سلام مدینے کی دلکشی کو سلام
مرا سلام مؤدب کبوتروں کو سلام
مرا سلام مدینے کے بادلوں کو سلام
مرا سلام مواجہے کی خلوتوں کو سلام
مرا سلام مدینے کے باسیوں کو سلام
مرا سلام مدینے کی رونقوں کو سلام
مرا سلام مدینے کے بام و در کو سلام
مرا سلام مدینے کے سائلوں کو سلام
مرا سلام غلامانِ مصطفیٰ ﷺ کو سلام
مرا سلام غلاموں کے آنسوؤں کو سلام
مرا سلام پیمبر ﷺ کے نقشِ پا کو سلام
مرا سلام مدینے کے رات دن کو سلام
مرا سلام درودوں کے موسموں کو سلام
مرا سلام سلاموں کی ڈالیوں کو سلام
مرا سلام شہیدوں کے مرقدوں کو سلام
مرا سلام پیمبر ﷺ کے شاعروں کو سلام
مرا سلام مدینے کی ساعتوں کو سلام
مرا سلام مدینے کی جھاڑیوں کو سلام
مرا سلام مدینے کے راستوں کو سلام
مرا سلام پیمبر ﷺ کے ساتھیوں کو سلام
مرا سلام علیؓ کی شجاعتوں کو سلام
مرا سلام شہنشاہِ مرسلیں ﷺ کو سلام
مرا سلام پیمبر ﷺ کی سر زمیں کو سلام
مرا سلام مدینے کے رتجگوں کو سلام
مرا سلام مدینے کے محسنوں کو سلام
مرا سلام مدینے کے قافلوں کو سلام
مرا سلام شریعت کے پاسباں کو سلام
مرا سلام مدینے کی کہکشاں کو سلام
مرا سلام مدینے کی نکہتوں کو سلام
مرا سلام مدینے کے دوستوں کو سلام
مرا سلام شفاعت کے پاسباں کو سلام
مرا سلام رسولوں کے پیشوا ﷺ کو سلام
مرا سلام ابد تک کے رہنما ﷺ کو سلام
مرا سلام مدینے کے ہر مکیں کو سلام
مرا سلام مدینے کے ساحلوں کو سلام
مرا سلام درودوں کی خلعتوں کو سلام
مرا سلام عقیدت کے آنسوؤں کو سلام
مرا سلام مدینے کے آسماں کو سلام
مرا سلام مدینے کے ہر کنویں کو سلام
مرا سلام مدینے کے مرد و زن کو سلام
مرا سلام مدینے کی نکہتوں کو سلام
مرا سلام اخوّت کے سائباں کو سلام
مرا سلام شریعت کی نکہتوں کو سلام
مرا سلام محبت کی داستاں کو سلام
مرا سلام مدینے کے آسماں کو سلام
…
مرا سلام مدینے کی شاہراہوں کو
مرا سلام خدا کے رسولِ ﷺ آخر کو
مرا سلام مدینے کی پاک گلیوں کو
مرا سلام کھجوروں کے سبز پیڑوں کو
مرا سلام مدینے کے سارے بچوں کو
مرا سلام مدینے کے سبزہ زاروں کو
مرا سلام کرم کے کھلے دریچوں کو
مرا سلام مدینے کے حرفِ آخر کو
مرا سلام عنایات کے سمندر کو
…
سلام میرے وطن کے حسیں نظاروں کا
سلام میرے وطن کی تمام جھیلوں کا
سلام میرے وطن کے تمام جھرنوں کا
سلام میرے وطن کی ہو آبشاروں کا
سلام ارضِ وطن کے ہو مرغزاروں کا
سلام ارضِ محبت کی ہو بہاروں کا
سلام ارضِ وطن کے ہو جگنوؤں کا سلام
سلام ارضِ وطن کی ہو تتلیوں کا سلام
سلام میرے وطن کی ہو خوشبوؤں کا سلام
سلام میرے وطن کی ہو روشنی کا سلام
سلام میرے عَلَم کی ہو تابشوں کا سلام
سلام میرے وطن کی ہو روشنی کا سلام
سلام میرے وطن کے ہو سب درختوں کا
سلام میرے وطن کے سمندروں کا سلام
سلام امن کی، آقا! ﷺ ہو فاختاؤں کا
سلام میرے وطن کے تمام شہروں کا
سلام شہرِ دھنک کے تمام رنگوں کا
سلام ارضِ تمنا کی وادیوں کا سلام
سلام ارضِ محبت کے ذرّے ذرّے کا
سلام میرے غریبوں کی داستانوں کا
…
سلام میرے وطن کی ہواؤں کا آقا ﷺ
سلام میرے قلم کی دعاؤں کا آقا ﷺ