اونچی فصیلوں سے نکلنے کی تمنا- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

حضور ﷺ اونچی فصیلوں سے
نکلنے کی تمنا ہی نہیں رکھتے
مری بستی کے یہ بچے
یہ جس بستی کے بچے ہیں
وہاں کچھ سوچنے پر آج بھی تعزیر لگتی ہے
روایت کی خنک سی دھند سے لٹپی ہوئی بیلیں
ہواؤں کو بھی اپنی قید میں رکھنے پہ قادر ہیں
یہ بیلیں ذہن کی دیوار پر مقتل سجاتی ہیں
یہ بیلیں نوچ لیتی ہیں حروف نو کے پیراہن
یہ بیلیں موت کے آسیب کی زندہ علامت ہیں
مرے بچوں کو جینے کی دعائیں دیں مرے آقا ﷺ