چراغِ آرزو- روشنی یا نبی ﷺ (2018)
نبی جی ﷺ
ایک شاعر نے
حضوری کی دعا کی ہے
ادب سے التجا کی ہے
سپردِ شب اَنا کی ہےنبی جی ﷺ
ایک شاعر نے
عریضہ آج بھی لکھ کر
ہوا کے ہاتھ چومے ہیں
کہ دہلیز نبی ﷺ پر میرے اشکوں کو بھی رکھ دینانبی جی ﷺ
ایک شاعر نے
صبا سے دوستی کی ہے
چراغِ آرزو اس کی ہتھیلی پر سجائے ہیں
گذارش کی ہے یہ مَیں نے
مدینے کے در و دیوار پر
اس کو بھی رکھ دینا
بجا آداب بھی لانا
درود پاک پڑھ کر منتظر آنکھوں کو رکھ دینا
کسی طاقِ محبت میں
مواجھے میں برستے آنسوؤں سے لب بھگو لینا