بال و پر سب ہمارے مدینے میں ہیں- روشنی یا نبی ﷺ (2018)
سرمدی ساعتوں کے سفینے میں ہیں
چاند تاروں کے روشن خزینے میں ہیں
ہم ولادت کے نوری مہینے میں ہیں
حرفِ مدحت کے دلکش دفینے میں ہیں
شہرِ دل کے سلیقے، قرینے میں ہیں
ہم دھڑکتے ہوئے ایک سینے میں
خوشبووں کے مہکتے پسینے میں ہیں
رحمتوں کے چمکتے نگینے میں ہیں
شہرِ اقبال یا شہرِ لاہور ہو
بال و پر سب ہمارے مدینے میں ہیں