واسطہ آپ ﷺ کو اپنے رحمان کا- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے
میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے

واسطہ خالقِ جن و انسان کا
واسطہ آپ ﷺ کو نورِ قرآن کا
واسطہ آپ ﷺ کو اپنے رحمان کا

میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے
میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے

آپ ﷺ کے در کا ادنیٰ بھکاری ہوں مَیں
شہرِ مدحت کی بادِ بہاری ہوں مَیں
سر تا پا، یانبی ﷺ، انکساری ہوں مَیں

میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے
میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے

آپ ﷺ اللہ کے محبوب ہیں، یانبی ﷺ
اُس کے بندے ہیں اُس کے رسول ﷺ آخری
ہر طرف ہے ملی آپ ﷺ کی روشنی

میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے
میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے

اپنی امت کی آقا ﷺ خبر لیجئے
ایک حرفِ تسلی اسے دیجئے
اس کے حالِ زبوں پر کرم کیجئے

میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے
میرے آقا ﷺ، مدد میری فرمائیے