تمام حسن ہے تخلیق ربِّ اکبر کی- کتابِ التجا (2018)
گلاب، چاند، قلم، تتلیاں، صبا، جگنو
دھنک، چراغ، شجر، خوشبوئیں، ورق، شبنم
درِ حضورؐ پہ آ کر درود پڑھتے ہیں
تمام حسن ہے تخلیق ربِّ اکبر کی
تمام حسن ہے صدقہ مرے پیمبرؐ کا
تمام حسن جو ارض و سما کی زینت ہے
مرے حضورؐ کے نقشِ قدم کا پرتو ہے
مرے حضورؐ کے در پر سلام کرتا ہے
مرے خدا! مجھے لوح و قلم عطا کر دے
تمام حسن کو تُو نعتِ مصطفیٰؐ کر دے