قائداعظم زندہ باد- ارض دعا
قائداعظم زندہ باد قائداعظم زندہ باد
قائداعظم زندہ باد قائداعظم زندہ باد
قدم قدم پر تیرے تدبر کی شمعیں ہیں روشن
تیرے دم سے قائم و دائم آزادی کا گلشن،
تیرے نام کے لہراتے ہیں پرچم آنگن آنگن
قائداعظم زندہ باد قائداعظم زندہ باد
قائداعظم زندہ باد قائداعظم زندہ باد
تُو نے ہر سینے کے اندر من کی جوت جگائی
تُو نے صدیوں کی یخ بستہ شب کو آگ دکھائی
تُو نے آزادی کی نیّا بڑھ کر پار لگائی
قائداعظم زندہ باد قائداعظم زندہ باد
قائداعظم زندہ باد قائداعظم زندہ باد
فکرو نظر کے بابِ درخشاں، عزم و عمل کے پیکر
ظلمت کی تاریک گھٹا میں روشنیوں کے مظہر
تیری اس دھرتی کو کریں گے باغِ جناں کا ہمسر
قائداعظم زندہ باد قائداعظم زندہ باد
قائداعظم زندہ باد قائداعظم زندہ باد