وطن کا گیت- ارض دعا
اے ارض وطن تیرے آزاد رہیں بیٹے آباد نگر تیرے
تاروں کی برات آئے
ہر شام فصیلوں پر
رحمت کی گھٹا چھائے
اے ارض وطن تیرے آزاد رہیں بیٹے آباد نگر تیرے
ہم چاند اگائیں گے
اس پھول سی مٹی سے
گلزار بنائیں گے
اے ارض وطن تیرے آزاد رہیں بیٹے آباد نگر تیرے
اے ارضِ حسیں میری
تو ارض یقیں بھی ہے
روشن ہے جبیں تیری
اے ارض وطن تیرے آزاد رہیں بیٹے آباد نگر تیرے
اٹھلاتے رہیں ساون
ان جاگتی گلیوں میں
آباد رہیں آنگن
اے ارض وطن تیرے آزاد رہیں بیٹے آباد نگر تیرے
کلیوں کو مہکنا ہے
ہر گھر کی منڈیروں پر
چڑیوں کو چہکنا ہے
اے ارض وطن تیرے آزاد رہیں بیٹے آباد نگر تیرے
ایماں کے نگینے میں
قرآن فروزاں ہے
ہر فرد کے سینے میں
اے ارض وطن تیرے آزاد رہیں بیٹے آباد نگر تیرے
یہ موتیوں والا ہے
انوارِ محمدؐ سے
ہر سمت اجالا ہے