سرورق- ریاض حمد و نعت

ریاضِ حمد و نعت

تاجِ مدینہ --- کتابِ التجا --- اکائی

ریاض حسین چودھری
(اشاعت بعد از وفات)
مرتب
شیخ عبدالعزیز دباغ

نعت ریسرچ سنٹر
B-306، بلاک 14، گلستانِ جوہر، کراچی
موبائل نمبر: 0332-2668266
sabeehrehmani@gmail.com
www.sabih-rehmani.com

جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ

ترتیب و تدوین : عظمیٰ عارف، صائمہ مختار، سیرت عارف، شفق حسن
(ریاض حسین چودھریؒ کی دختران عزیز)

معاونِ طباعت : بلال امجد چودھری، رشیداحمد طاہری

معاونت خصوصی برائے اشاعت : محمد ارشدچودھری، محمدامجد چودھری، اظہر حمید چودھری،
اطہر حمید چودھری، محمد اکمل حمید، ڈاکٹر جنید حمید

کمپوزنگ : محمد نعیم، کاشف، اشفاق انجم
پریس : منہاج القرآن پرنٹنگ پریس
تزئین : محمد اکرم قادری

تاجِ مدینہ

(سترھواں نعتیہ مجموعہ)

ریاض حسین چودھری

مَیں اکثر سوچتا رہتا ہوں اے کونین کے مالک
تری جنت مدینے سے کہاں تک مختلف ہو گی

اِنتساب اول

ریاض حسین چودھری کے برادر عزیز
محمد اسد چودھری مرحوم
کے نام
جن کی ہر دلعزیز شخصیت اور بے لوث خدمات اپنے والد بزرگوار چودھری عبد الحمید مرحوم کے جملہ خاندان کا سرمایۂ حیات ہے

اِنتساب دوم

برادرِ عزیز اطہر حمید کے جواں مرگ بیٹے
فیض رسول
کے نام
جو ربیع الاول حضور ﷺ کے قدموں میں گزارنے کا آرزو مند تھا

اِنتساب سوم

ڈاکٹر برکت علی قمر مرحوم (رینالہ خورد)
جن کی مصطفوی مشن سے مجسم لگن رشید احمد طاہری کی صورت میں ہمارے درمیان موجود ہے
دعا ہے کہ رب نعت ان بہت ہی پیارے لوگوں پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے اور ریاض حسین چودھریؒ کی ان نعتیہ کاوشوں کی اشاعت کا ایصال ثواب مرحومین کی ارواح کو پہنچا کر انہیں اخروی نجات اور درجات کی بلندی عطا فرمائے۔ آمین۔

بڑھاپے میں بھی کب تنہا مجھے قدرت نے رکھا ہے
مَیں پہروں گفتگو کرتا ہوں اپنی کلکِ مدحت سے