میرے لب پر بھی ہے اک حرفِ دعا- ریاض حمد و نعت
تُومرا مشکل کُشا
تُو مرا حاجت روا
تُو ہی معبودِ حقیقی
مالکِ ارض و سما
خالقِ کون و مکاں
اپنی ہر مخلوق کا روزی رساں
میرے لب پر بھی ہے اک حرفِ دعا
میرے خدا، میرے خدا!
میرے ہر حرفِ ثنا کو بھی ملے اذنِ بقا
میرے خدا، میرے خدا!
یہ محمدؐ کی غلامی کی ردا
تُو نے ہی کی ہے عطا
یہ غلامی کا سبق
میری نسلوں کو قیامِ حشر تک ازبر رہے