اکائی- ریاض حمد و نعت
اکائی
اے خدا !
میں تجھ سے تیرے حبیب ﷺ کی نعت کا صلہ مانگتا ہوں
وہ یہ کہ
تہذیبِ نو کو بھی عہدِ رسالت مآب ﷺ کی مہذب ساعتوں کا صدقہ عطا ہو
اکائی
(انیسواںنعتیہ مجموعہ)
نعتیہ ادب میں ایک نئی صنفِ سخن کا اضافہ
(اشاعت بعد از وفات )
*
ریاض حسین چودھری رحمۃ اللہ علیہ
نعت
نعت
آدابِ غلامی کا سکھاتی ہے سبق
نعت
پڑھیئے اس طرح جیسے نبیؐ ہوں سامنے
نعت
سنیئے اس طرح جیسے ہو دربارِ نبیؐ
نعت
لکھیئے آسماں سے گفتگو کرتے ہوئے
شاعرِ رسول ﷺ
حضرت حسّان بن ثابت رضی اللہ عنہ
کے نام
اے صبا!
تو شہرِ طیبہ میں مسلسل رقص کر
اے صبا!
سرکارؐ کی گلیوں میں جا نعتیں سنا
اے صبا!
حرفِ ادب جتنے بھی ہیں اُن کو سمیٹ