آسماں سے گفتگو- ریاض حمد و نعت

نعت
ہے اک پیکرِ شعری درودِ پاک کا
نعت
توصیفِ پیمبرؐ کے ہزاروں آفتاب
نعت
ہے تشنہ لبوں پر آبِ زم زم کا نزول
نعت
اربابِ قلم کے روز و شب کا ہے نصاب
نعت
اصحابِ نبیؐ کے عشق کا عکسِ جمیل
نعت
قرآں کے اجالوں کی ردائے محتشم
نعت
جیسے ہو ادب کے جگنوؤں کا کارواں
نعت
آقاؐ کی رعایا کے سروں کا تاج ہے
نعت
ہی ابرِ شفاعت، نعت ہی ابرِ کرم
نعت
محبوبِ خدا کی سیرتِ اطہر کا پھول
نعت
اوصافِ نبیؐ کی خوشبوؤں کا بانکپن
نعت
آقائے مکرمؐ کا مسلسل تذکرہ
نعت
آدابِ غلامی کا سکھاتی ہے سبق
نعت
پڑھیئے اس طرح جیسے نبیؐ ہوں سامنے
نعت
سنیئے اس طرح جیسے ہو دربارِ نبیؐ
نعت
لکھیئے آسماں سے گفتگو کرتے ہوئے