وہؐ لب کشا ہیں آج بھی- ریاض حمد و نعت
وہؐ!
انتخاب رحمتِ پروردگار کے
وہؐ!
صاحبِ درود ہیں وہؐ صاحبِ کتاب
وہؐ!
بزمِ کائنات کے ہیں میرِ کارواں
وہؐ!
پادشاہِ ارض و سما کے حبیب ہیں
وہؐ!
کاروانِ عشق کے سالار آخری
وہؐ!
مرکزی خیال ہیں اِس کائنات کے
وہؐ!
بے نوا کے دل کی دعاؤں کے ہمنوا
وہؐ!
کربلائے عَصْر میں بھی امن کے نقیب
وہؐ!
شہرِ علم، شب کے اندھیروں میں آفتاب
وہؐ!
تاجدارِ ارض و سماواتِ آگہی
وہؐ!
حسنِ لازوال ہیں، وہؐ رحمتِ تمام
وہؐ!
قریۂ شعور و نظر کی ہیں روشنی
وہؐ!
عدل کے چراغ جلاتے ہیں آج بھی
وہؐ!
خود نیا نصاب ہیں لیل و نہار کا
وہؐ!
آبرو قلم کے چمن کی بہار کے
وہؐ!
ہر صدی کے سر پہ اجالوں کا تاج ہیں
وہؐ!
ارضِ جاں میں آپؐ ہیں اپنی مثال ہی
وہؐ!
آرزوئے جن و بشر ہر جہان میں
وہؐ!
لب کشا ہیں آج بھی قرآن پاک میں
وہؐ!
دے رہے ہیں امن کی خیرات دائمی