بیاضِ نعتِ پیمبرؐ کو ہم سرِ محشر- متاع قلم (2001)
بیاضِ نعتِ پیمبر کو ہم سرِ محشر
نجات کے لئے کافی خیال کرتے ہیں
ثنائے مرسلِ آخرؐ کے بابِ اوّل میں
سخنوری کو اضافی خیال کرتے ہیں
غبارِ خلدِ مدینہ کی بات ہی کیا ہے
اسی غبار کو شافی خیال کرتے ہیں
بغیر اذن کے خواہش بھی حاضری کی ریاضؔ
نصابِ دل کے منافی خیال کرتے ہیں