گو میں کسی بھی رحم کے قابل نہیں مگر (قطعہ)- خلد سخن (2009)

گو میں کسی بھی رحم کے قابل نہیں مگر
پروردگار! عرض میں کرتا ہوں ایک بات
ادنیٰ سا ایک مَیں بھی ہوں شاعر حضورؐ کا
جاری ہو میرے نام بھی پروانہء نجات