یقین و عزم کی جلتی ہوئی فصیلوں سے (قطعہ)- خلد سخن (2009)

یقین و عزم کی جلتی ہوئی فصیلوں سے
غبارِ خوفِ ہلاکت کا دور لشکر ہو
مَیں اضطرابِ مسلسل کی کشمکش میں ہوں
عطا، حضورؐ، مجھے عافیت کی چادر ہو