یقین- خلد سخن (2009)

کتابِ شب کے ورق پر
ثنا کے پھولوں سے
دعا کے گجروں سے
حرا کے لمحوں سے
ازل کے نغموں سے
سحر کے ہونٹوں سے
قلم کے ہاتھوں سے
حروفِ اسمِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبا بنائے گی
کتابِ دل کے ورق پر
قلم سجائے گی