اشکوں کی تار تار ردائیں قبول ہوں- کائنات محو درود ہے (2017)

اشکوں کی تار تار ردائیں قبول ہوں
ٹوٹے ہوئے دلوں کی صدائیں قبول ہوں
مانگی ہیں مَیں نے سیِّد ساداتؐ کے طفیل
مولا! مری تمام دعائیں قبول ہوں

٭

مجھے فتنوں کی سازش سے سدا محفوظ تُو رکھنا
برہنہ سر پہ دے اپنے کرم کی یا خدا! چادر