ذہن جو لائے وہ مضمون ثنا کا لائے (قطعہ)- خلد سخن (2009)

قطعہ

ذہن جو لائے وہ مضمون ثنا کا لائے
جو بھی جھونکا ہے مدینے کی ہوا کا آئے
جس کے سر پر نہ عمامہ ہو غلامی کا، ریاضؔ
ایسا اِک لفظ زباں سے نہ نکلنے پائے