حضورؐ آپؐ ہی قرآں کی بولتی تصویر- دبستان نو (2016)
حضورؐ، آپؐ ہی توحید کے علمبردار
حضورؐ، آپؐ ہی اللہ کے آخری مرسلؐ
حضورؐ، آپؐ ہی محبوبِؐ کبریا، برحق،
حضورؐ، آپؐ ہی سردار انبیا کے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی غارِ حرا کے ہیں عابد
حضورؐ، آپؐ ہی ہر ایک کے ہیں چارہ گر
حضورؐ، آپؐ ہی اپنے خدا کے ہیں نائب
حضورؐ، آپؐ ہی قرآں کی بولتی تصویر
حضورؐ، آپؐ ہی نعمت خدائے واحد کی
حضورؐ، آپؐ ہی بندے ہیں اپنے خالق کے
حضورؐ، آپؐ ہی اُس کے رسولِ اعظم ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی ممدوح ہر صدی کے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی کونین کی متاعِ عزیز
حضورؐ، آپؐ ہی ارض و سما کا حسن و جمال
حضورؐ، آپؐ ہی احمد ہیں، حمد کرتے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی سب کچھ ہیں اپنے منگتوں کا
حضورؐ، آپؐ ہی مختار حکمِ ربیّ سے
حضورؐ، آپؐ ہی بنیاد میرے ایماں کی
حضورؐ، آپؐ ہی رحمت لقب ازل سے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی مہمان عرشیوں کے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی ہادی ہیں ہر زمانے کے
حضورؐ، آپؐ ہی توقیرِ نَسلِ انسانی
حضورؐ، آپؐ ہی عنوان زندگی کا ہیں
حضورؐ، آپ ہی ہر خیر کا ہیں سر نامہ
حضورؐ آپؐ ہی جود و سخا کے پیکر ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی بزمِ جہاں کی ہیں رونق
حضورؐ، آپؐ ہی صدق و صفا کے ہیں مظہر
حضورؐ، آپؐ ہی کونین کا اجالا ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی تخلیقِ اوّلیں اُس کی
حضورؐ، آپؐ ہی مقصد ہیں زندگانی کا
حضورؐ، آپؐ ہی ہر دور کی قیادت ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی دولھا ہیں روزِ مَحشر کے
حضورؐ، آپؐ ہی زندہ دلوں میں رہتے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی قلب و نظر کی رعنائی
حضورؐ، آپؐ ہی آقاؐ ہیں ہم غلاموں کے
حضورؐ، آپؐ ہی افضل ترین ہستی ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی منبع ہیں ہر ہدایت کا
حضورؐ، آپؐ ہی خیرالوریٰ ہیں آقاؐ ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی عاقب بھی اور حاشر بھی
حضورؐ، آپؐ ہی تصدیق کرنے والے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی سر تا قدم عبادت ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی شفقت کی انتہا ٹھہرے
حضورؐ، آپؐ ہی خوشبو بھرا تبسم ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی صادق ہیں ہر حوالے سے
حضورؐ، آپؐ ہی سب کے امین، سب سے بلند
حضورؐ، آپؐ ہی مرسلؐ ہیں کل جہانوں کے
حضورؐ، آپؐ ہی تکمیل شخصیت کی ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی شادابیٔ چمن کا جواز
حضورؐ، آپؐ ہی جِنّ و بشر کے آقاؐ ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی حرفِ درود کے حامِل
حضورؐ، آپؐ ہی انوارِ سرمدی کی بہار
حضورؐ، آپؐ ہی لوح و قلم کے وارث ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی ہر احترام کے لائق
حضورؐ، آپؐ ہی اعزاز آدمیت کا
حضورؐ، آپؐ ہی سلطان دوسرا کے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی کون و مکاں کے والی ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی محمود اور قاسم ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی ناصر، مدد کریں میری
حضورؐ، آپؐ ہی اہلِ قلم کی بینائی
حضورؐ، آپؐ ہی ضامن ہیں امنِ عالم کے
حضورؐ، آپؐ ہی منصور، مجتبیٰ، حافظ
حضورؐ، آپؐ ہی برہان، قرشی و اُمّی
حضورؐ، آپؐ ہی مدنی، یتیم اور مومن
حضورؐ، آپؐ ہی سیّد، امام اور واعظ
حضورؐ، آپؐ ہی عادل، رحیم اور شاھد
حضورؐ، آپؐ ہی دامانِ آرزو کا جمال
حضورؐ، آپؐ ہی ظاہر بھی اور باطن بھی
حضورؐ، آپؐ ہی صاحب، منیب اور ناطق
حضور، آپؐ ہی خاتم، مبین ہیں آقاؐ
حضورؐ، آپؐ ہی حق دار ہیں شفاعت کے
حضورؐ، آپؐ ہی کملی ہیں اوڑھنے والے
حضورؐ، آپؐ ہی محبوبؐ ہر زمانے کے
حضورؐ، آپؐ ہی ہیں مرتضیٰ، بشیر و نذیر
حضورؐ، آپؐ ہی سب کے ہیں محسنِ اعظم
حضورؐ، آپؐ، ہی یسیٰں ہیں آپؐ ہی طہٰ
حضورؐ، آپؐ ہی مکّی، شکور اور اولیٰ
حضورؐ، آپؐ ہی رحمت، شہید اور سابق
حضورؐ، آپؐ ہی سب کے حقوق کے داعی
حضورؐ، آپؐ ہی دریائے عفو و رحمت ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی آدم کی نَسل کے سرخیل
حضورؐ، آپؐ ہی شہرِ علوم و دانائی
حضورؐ، آپؐ ہی کمزور کا سہارا ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی انفاسِ زندگی کی تپش
حضورؐ، آپؐ ہی ہیں ناخدا سفینوں کے
حضورؐ، آپؐ ہی حاصل کتابِ مدحت کے
حضورؐ، آپؐ ہی دیتے ہیں غیب کی خبریں
حضورؐ، آپؐ ہی محنت کشوں کی ثروت ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی محسن ہیں صنفِ نازک کے
حضورؐ، آپؐ ہی مظلوم آدمی کے حلیف
حضورؐ، آپؐ ہی باطل کے واسطے شمشیر
حضورؐ، آپؐ ہی قَصرِ خیال کی زینت
حضورؐ، آپؐ ہی ابلاغِ زندگی کا شعور
حضورؐ آپؐ ہی ہر ارتقاء کے ہیں بانی
حضورؐ آپؐ ہی قدرت کی وادیوں کی بہار
حضورؐ، آپؐ ہی اسلوبِ نو کی تابانی
حضورؐ، آپؐ ہی پر وہ درود پڑھتا ہے
حضورؐ، آپؐ ہی مدحت نگار کے آقاؐ
حضورؐ، آپؐ ہی ہر بے نوا کا سرمایہ
حضورؐ، آپؐ ہی دیوار و در کے بھی محبوبؐ
حضورؐ آپؐ ہی ہر انقلاب کے داعی
حضورؐ، آپؐ ہی خیرِانام، خیرِبشر
حضورؐ، آپؐ ہی گلزارِ روز و شب کے گلاب
حضورؐ، آپؐ ہی گرہوں کو کھولنے والے
حضورؐ، آپؐ ہی سایہ ہیں کل جہانوں پر
حضورؐ، آپؐ ہی قلبِ حزیں کی راحت ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی دیتے ہیں بندگی کا شعور
حضورؐ، آپؐ ہی انسانیت کے سر کا تاج
حضورؐ، آپؐ ہی نے راستہ دکھایا ہے
حضورؐ، آپؐ ہی قائد ہیں نوعِ انساں کے
حضورؐ، آپؐ ہی آقاؐ ہیں سب ملائک کے
حضورؐ، آپؐ ہی سب کی ضرورتوں کے کفیل
حضورؐ، آپؐ ہی معراج آدمیت کی
حضورؐ، آپؐ ہی سب کی نجات کا باعث
حضورؐ، آپؐ ہی جھوٹے خداؤں کے منکر
حضورؐ، آپؐ ہی گمراہ ساعتوں کے حریف
حضورؐ، آپؐ ہی روشن سحر کے رکھوالے
حضورؐ، آپؐ ہی شفّاف آئنوں کے نقیب
حضورؐ، آپؐ ہی فطرت کی آگہی کے امیں
حضورؐ آپؐ ہی تہذیبِ رنگ و بو کا نصاب
حضورؐ، آپؐ ہی زندہ تمدنوں کا نکھار
حضورؐ، آپؐ ہی دستارِ منبر و محراب
حضورؐ، آپؐ ہی موجود ہیں اذانوں میں
حضورؐ، آپؐ ہی مذکور ہیں صحائف میں
حضورؐ، آپؐ، ہی تفسیرِ مصحفِ آخر
حضورؐ، آپؐ ہی کا تذکرہ ہَے قرآں میں
حضورؐ، آپؐ ہی امت کی آخری امید
حضورؐ، آپؐ ہی سالارِ جیشِ انسانی
حضورؐ، آپؐ ہی شام و سحر کا اُجلا پن
حضورؐ، آپؐ ہی ہیں پاسباں ضعیفوں کے
حضورؐ، آپؐ ہی تو ترجماں خدا کے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی شاہ و گدا کے حاکم ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی ساقی ہیں حوضِ کوثر کے
حضورؐ، آپؐ ہی مخزن علوم و حکمت کے
حضورؐ، آپؐ ہی ہیں سربراہ نبیوں کے
حضورؐ، آپؐ ہی دانش ہیں ہر زمانے کی
حضورؐ، آپؐ ہی خلقت میں بانٹتے ہیں سکوں
حضورؐ، آپؐ ہی حسن و جمال کے پیکر
حضورؐ، آپؐ ہی ہجرت کا بابِ رحمت ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی فردا کی عظمتوں کی دلیل
حضورؐ، آپؐ ہی امروز کی تجلّی ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی نیکی کا حکم دیتے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی صبر و رضا کے خُوگر ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی راہِ خدا کے راہی ہیں
حضورؐ آپؐ ہی حرفِ دعا خدا کے حضور
حضورؐ، آپؐ ہی ارفع ہیں آپؐ ہی اعلیٰ
حضورؐ، آپؐ ہی کرتے ہیں سائلوں کو غنی
حضورؐ، آپؐ ہی لطف و کرم کی بارش ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی مرکز ہیں دلنوازی کا
حضورؐ، آپؐ ہی اخلاق کا مرقّع ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی ہیں محتسب سلاطیں کے
حضورؐ، آپؐ ہی کا ہر عمل ہَے لاثانی
حضورؐ، آپؐ ہی غصّے کو تھوک دیتے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی خندہ جبین والے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی بچپن سے روشنی کا عروج
حضورؐ، آپؐ ہی خلدِ سخن کی شادابی
حضورؐ، آپؐ ہی حسنِ مقال کی شبنم
حضورؐ، آپؐ ہی حسنِ سلوک کی ٹھنڈک
حضورؐ، آپؐ ہی عزم و عمل کے پیکر ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی بادِ خلوص کی نرمی
حضورؐ، آپ ہی عنبر فشاں سرِ مَحشر
حضورؐ، آپؐ ہی سردار جاں نثاروں کے
حضورؐ، آپؐ ہی زہد و ورع کی تابانی
حضورؐ، آپؐ ہی رونق ہیں سب خدائی کی
حضورؐ، آپؐ ہی روشن ضمیر رکھتے ہیں
حضورؐ آپؐ ہی اسناد دیں غلامی کی
حضورؐ، آپؐ ہی بعدِ خدا ہیں سب سے عظیم
حضورؐ، آپؐ ہی دونوں جہاں کے مالک ہیں
حضورؐ آپؐ ہی میثاقِ انبیاء کا جواز
حضورؐ، آپؐ ہی تکمیلِ دیں کی خوشخبری
حضورؐ، آپؐ ہی بے مثل و بے مثال نبیؐ
حضورؐ، آپؐ ہی خود معجزہ ہیں قدرت کا
حضورؐ آپؐ ہی کلماتِ حمد کے قاری
حضورؐ، آپؐ ہی تازہ کلام کی نُدرت
حضورؐ، آپؐ ہی دنیا میں محتشم ہستی
حضورؐ، آپؐ ہی ارضِ شعور کے بانی
حضورؐ، آپؐ ہی شرم و حیا کے دلدادہ
حضورؐ، آپؐ ہی عرشِ بریں کے مہماں ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی نظمِ حیات کے منصف
حضورؐ، آپؐ ہی مالک ہیں سب خزانوں کے
حضورؐ، آپؐ ہی پیراہنِ ثنا میں ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی ہر جاں نثار کے مولا
حضورؐ آپؐ ہی ضامن شرافتوں کے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی صدق و صفا کے ہیں مظہر
حضورؐ، آپؐ ہی اک معتبر حوالہ ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی مرسلؐ ہیں آخری مرسلؐ
حضورؐ، آپؐ ہی ہر خیر کی ضمانت ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی جنت کے مالک و مختار
حضورؐ، آپؐ ہی دیتے ہیں گمرہی سے نجات
حضورؐ، آپؐ ہی رفعت کی انتہا، تنہا
حضورؐ، آپؐ ہی کون و مکاں کے روحِ رواں
حضورؐ، آپؐ ہی تعبیر سب کے خوابوں کی
حضورؐ، آپؐ ہی سر تا قدم اجالا ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی مرکز ہیں آرزوؤں کا
حضورؐ، آپؐ ہی روشن سفارتوں کی کتاب
حضورؐ، آپ ہی شفّاف زندگی کا کمال
حضورؐ، آپؐ ہی گرتوں کو تھامنے والے
حضورؐ، آپؐ ہی اللہ کے لاڈلے ہیں رسولؐ
حضورؐ، آپؐ ہی بیمار کے مسیحا ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی سیّاح آسمانوں کے
حضورؐ، آپؐ ہی بخشش کا، مغفرت کا سبب
حضورؐ، آپؐ ہی شہرِ حدیث کی خوشبو
حضورؐ، آپؐ ہی عظمت کی ہر بلندی ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی بھٹکے ہوئے بشر کے نبیؐ
حضورؐ، آپؐ ہی بزمِ ثنا کی ہیں رونق
حضورؐ، آپؐ ہی جانِ ادب ہیں جانِ جہاں
حضورؐ، آپؐ ہی تہذیبِ نو کا حسن و وقار
حضورؐ، آپؐ ہی ہیں آرزوئے لوح و قلم
حضورؐ، آپؐ ہی شہرِ سخن کی آب و تاب
حضورؐ، آپؐ ہی ہر خیر کے تمنائی
حضورؐ، آپؐ ہی حسنِ ادب ہیں حرفِ یقیں
حضورؐ، آپؐ ہی اوجِ کمال پر فائز
حضورؐ، آپؐ ہی اللہ کی رحمتوں کی نوید
حضورؐ، آپؐ ہی مفلس کے حامی و ناصر
حضورؐ، آپؐ ہی بابِ یقیں کا عنواں ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی حرفِ جہاد کے راقم
حضورؐ، آپؐ ہی سچائیوں کے مہرِ منیر
حضورؐ، آپؐ ہی ہر آئنے کا عکسِ جمیل
حضورؐ، آپؐ ہی محرابِ بندگی کے سجود
حضورؐ، آپؐ ہی لاٹھی ہیں بے سہاروں کی
حضورؐ، آپؐ ہی شب کی مراسلت کا جواب
حضورؐ، آپؐ ہی روشن چراغِ ارض و سما
حضورؐ، آپؐ ہی تفسیر آیتوں کی ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی اصحابِ فکر کے آقاؐ
حضورؐ، آپؐ ہی مَحشر کے بعد بھی مرسلؐ
حضورؐ، آپؐ ہی وجہِ سکونِ قلبِ حزیں
حضورؐ، آپؐ ہی دل کی ہیں دھڑکنوں میں مقیم
حضورؐ، آپؐ ہی میزانِ عدل کی حرمت
حضورؐ، آپؐ ہی مَحشر میں عافیت کا نشاں
حضورؐ، آپؐ ہی ہیں سر ورق صحائف کا
حضورؐ، آپؐ ہی دستارِ بخشش و رحمت
حضورؐ، آپؐ ہی آبِ شفا کریں تقسیم
حضورؐ، آپؐ ہی لاکھوں تجلّیوں کے امیں
حضورؐ، آپؐ ہی معراج سرفروشی کی
حضورؐ، آپؐ ہی رعنائیوں کی رعنائی
حضورؐ، آپؐ ہی بس انتہائے رحمت ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی شاھد ہیں کل جہانوں پر
حضورؐ، آپؐ ہی حور و ملک کے بھی آقاؐ
حضورؐ، آپؐ ہی ہیں حوصلہ غریبوں کا
حضورؐ، آپؐ ہی باعث یقینِ محکم کے
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام تخت و تاجِ قلم
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام کاروانِ حیات
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام رنگ و بو کا ہجوم
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام وقت کی رفتار
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام نَسلِ نو کا ادب
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام رم جھموں کا جمال
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام سب صحیفے ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام حَشر کا دن بھی
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام آنسوؤں کے گہر
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام بادلوں کا خراج
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام عشق کی دنیا
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام اہلِ فن کا دماغ
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام رتجگوں کی فضا
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ہر وفا کا چراغ
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام جگنوؤں کی قطار
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام حرفِ تابندہ
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام زندگی کی نمود
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام نور کعبے کا
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام سنگِ اسود بھی
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ہَے خدائی بھی
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام مصحفِ قرآں
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ابر رحمت کا
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام باغ جنت کے
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام دودھ کی نہریں
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ماہ و انجم ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام یہ جہاں سارا
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ہر کتاب مری
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام صبحِ نو کا جمال
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام جاگتے لمحات
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام آفتابِ ہنر
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام آبشارِ خیال
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ہَے درود و سلام
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ہر دعائے سحر
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام حاضری کی تڑپ
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ہجر کی ساعت
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام شب حضوری کی
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام چاند راتیں ہیں
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام رَقص خوشبو کا
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام خونِ دل کا خروش
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ہے صبا کا خرام
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام گُل کی نرماہٹ
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام رحمتوں کا نزول
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام شاعری کا وجود
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام شام کا منظر
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام پربتوں کا جلال
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام منتظر آنکھیں
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام زم زمِ مدحت
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام وسعتِ افلاک
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام وادیٔ کشمیر
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام خوں شہیدوں کا
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ارضِ پاکستان
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام راوی و جہلم
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام سندھ کا پانی
حضورؐ، آپ ہی کے نام آبروئے وطن
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام بچیّوں کی دعا
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام یہ ہوائیں بھی
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام برف کے پربت
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام بت شکن لشکر
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام امن کا پرچم
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام لب خموشی کے
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ہیں چناب و سوات
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام دیدہ و دل بھی
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام میری سب نَسلیں
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام میری سب سوچیں
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام میری سب سانسیں
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام قریۂ جاں ہے
حضورؐ آپؐ ہی کے نام ہر بیاضِ نعت
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام محفلِ میلاد
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام مسجدِ نبوی
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام کائناتِ ادب
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام دلنشیں خطّے
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام گنبدِ خضرا
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام نامہ بر کے خطوط
حضورؐ آپؐ ہی کے نام چشمِ تر کا وضو
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام باندیوں کا سلام
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام عشق کی تحریر
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام وادیاں سر سبز
حضورؐ، آپؐ ہی کے نام ایک اک لمحہ
حضورؐ، آپؐ ہی اُمّت کو آ کے سمجھائیں
حضورؐ، آپؐ ہی اُمّت کو سر زنش کیجئے
حضورؐ، آپؐ ہی اُمّت کے پونچھئے آنسو
حضورؐ، آپؐ ہی آکر اِسے دلاسہ دیں
دیارِ عشق کا گرد و غبار مَیں بھی ہوں
حضورؐ، آپؐ کا مدحت نگار میں بھی ہوں