ہر گھر میں چراغاں کرتے چلو- روشنی یا نبی ﷺ (2018)
اشکوں کو مسلسل بہنے دو
کچھ ہجر کی باتیں کہنے دو
آنکھوں کو برستا رہنے دو
اتنا ہے یقیں دیوانوں کو
اک روز مدینے جائیں گے
آقا جی ﷺ، کرم فرماتے ہیں
آقا جی ﷺ، کرم فرمائیں گے
انوار کا بادل چھائے گا
اکرام کی برکھا لائے گا
پیغامِ حضوری آئے گا
چوکھٹ سے لپٹ کر طیبہ میں
ہم دل کی مرادیں پائیں گے
آقا جی ﷺ، کرم فرماتے ہیں
آقا جی ﷺ، کرم فرمائیں گے
دم آپ ﷺ کا ہر دم بھرتے چلو
ہر گھر میں چراغاں کرتے چلو
اللہ کے غضب سے ڈرتے چلو
ہم خلدِ نبی ﷺ سے رحمت کے
بھر بھر کے کٹورے لائیں گے
آقا جی ﷺ، کرم فرماتے ہیں
آقا جی ﷺ، کرم فرمائیں گے
ایماں کا شرارہ چمکے گا
گھر بار ہمارا چمکے گا
قسمت کا ستارا چمکے گا
سرکار ﷺ کی روشن گلیوں میں
ہم جھومیں گے ہم گائیں گے
آقا جی ﷺ، کرم فرماتے ہیں
آقا جی ﷺ، کرم فرمائیں گے