سوال- روشنی یا نبی ﷺ (2018)
چراغ بانٹنے نکلی ہوا تو پوچھیں گے
یہ کس سخی ﷺ کی بدولت مزاج بدلا ہے
یہ کس سخی ﷺ کی بدولت ہے نور کی بارش
یہ کس سخی ﷺ کے نقوشِ قدم کا صدقہ ہے
چراغ بانٹنے نکلی ہوا تو پوچھیں گے
نبی ﷺ کے شہرِ مقدّس کا حال کیسا تھا
در حضور ﷺ پہ کس کس کے اشک بکھرے تھے
سحابِ خلدِ مدینہ ادب سے برسا تھا
چراغ بانٹنے نکلی ہوا تو پوچھیں کے
مرے وطن کی ہوائیں سلام کہتی تھیں
مرے سلام کے آنسو بھی کیا فروزاں تھے
درِ نبی ﷺ پہ دعائیں سلام کہتیں تھیں