ہر دور دورِ نعت ہے، ہر عہد عہدِ نعت (قطعہ)- زر معتبر (1995)

ہردَور، دَورِ نعت ہَے ہر عہد، عہدِ نعت
روزِ ازل سے پرچمِ توصیف ہَے بلند
نعتِ رسُول میرا وظیفہ ہی تو نہیں
نعتِ رسُول میرے خُدا کو بھی ہَے پسند