کتاب التجا- ریاض حمد و نعت
کتابِ التجا
جب بھی چاہوں مَیں ترے در پر پہنچ جایا کروں
میرے مولا! میرے اندر سے نیا رستہ بنا
کتابِ التجا
{حمد و مناجات}
اٹھارواں مجموعہ
(اشاعت بعد از وفات )
ریاض حسین چودھری رحمۃ اللہ علیہ
مرے خدا! مجھے لوح و قلم عطا کر دے
تمام حسن کو تُو نعتِ مصطفیٰؐ کر دے
اُس لمحۂ جاوداں کے نام
جب غارِ حرا کے روشن منظرنامے میں
لفظِ اقراء کی خوشبو اتری تھی
سانسوں میں تتلیاں ہوں درودوں کی پرفشاں
اک رتجگا سا دل کے مضافات میں رہے