قصاصِ قتل انائے بشر- متاع قلم (2001)

قصاصِ قتلِ انائے بشر مَیں کس سے لوں
عدالتوں کے کٹہرے میں ایک سناٹا
حصولِ رزق سے مشکل حصولِ عدل ہوا
حصارِ شر میں مقیّد ہے فیصلے کا قلم
ہماری نسل کی خود داریوں کے سوداگر
یہ برگزیدہ سے چہرے نقاب کے باہر
نقاذِ عدل کا منصب؟
حضورؐ،
وقت کے عبرت کدوں میں ماتم ہے
ضمیرِ منصف و حاکم پہ بوجھ کیوں ہے حضورؐ
حضورؐ آپ کے نقشِ قدوم کی مشعل
ضمیرِ منصف و حاکم میں پھر سے روشن ہو